سندھ

الشریف فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

الشریف فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

فری میڈیکل کیمپ میں چیک آپ کے ساتھ ساتھ مریضوں کو فری ادویات بھی فراہم کی گئیں

کراچی(اسٹاف رپورٹ)

الشریف فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام الشریف میڈیکل سینٹر شاہ لطیف ٹاون میں منعقد کیا گیا میڈیکل کیمپ صبح 10:00 بجے سے 3:00 بجے تک لگایا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں سیکڑوں مریضوں نے انکھوں کا چیک اپ اور جنرل چیک اپ لیڈیز کا گائنی چیک اپ الٹراساؤنڈ معدے اور جگر کے پیشنٹ چیک کیے گئے کچھ مریضوں کا موتیے کا اپریشن بھی تجویز کیا گیا وہ بھی الشریف فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جلد ہی اپریٹ کروا دیا جائے گا کیمپ میں علاقے کے سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن پاکستان پرویز اقبال ارائیں محمد اسفار پرویز یوتھ پریزیڈنٹ الشریف فاؤنڈیشن اور دیگر دوستوں نے میڈیکل کیمپ میں وزٹ کیا ہے کیمپ ڈاکٹر محمد سلیم مصطفائی کے زیر نگرانی منعقد کیا گیا اور کیمپ میں سپیشلسٹ انکھوں کے ڈاکٹر فیصل ظریف ڈاکٹر قدیر ملک اسپیشلسٹ معدہ جگر مثانہ ڈاکٹر محمد سلیم ارائیں مصطفائی جنرل فذیشن ڈاکٹر محمد یعقوب جنرل فزیشن ڈاکٹر زاہدہ شاہ اسپیشلسٹ گائنی اینڈ الٹراساؤنڈ نے اپنی خدمات سر انجام دی اس کام کو علاقہ معرزین نے بہت سراہا اور کہا کہ ایسے کیمپ مستقل بنیادوں پر لگانے چاہیے تاکہ لوگوں کو نظر اور جنرل چیک اپ کے حوالے سے کوئی پرابلم نہ ہو واضح رہےالشریف فاؤنڈیشن گزشتہ کئی سالوں سے زندگی کے 40 سے زائد شبہ جات میں عوام کی خدمت میں سرگرم عمل ہے جس میں شعبہ ایمبولنس میڈیکل کیمپ میڈیکل سینٹر وکیشنل سینٹر بیوٹیشن سینٹر مقدس اوراق شجر کاری مہم شعبہ دسترخوان ان لائن ایجوکیشن جیل سے قیدیوں کی رہائی سمیت دیگر شعبہ جات شامل ہیں چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن پاکستان پرویز اقبال ارائیں نے کہا ہمارا عزم ہے کہ ہر موسم اور ہر طوفان میں الشریف فاؤنڈیشن عوام کی خدمت کرتا رہے گا انشاءاللہ*

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You