اہم خبریںپاکستان

امیرکویت اور امیر قطر نے وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

امیرکویت اور امیر قطر نے وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی۔

پاکستان میں تعینات کویت اور قطر کے سفیروں نے وزیراعظم شہباز شریف سے الگ الگ ملاقات کی۔

اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امیر کویت اور امیر قطر نے وزیراعظم شہباز شریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی۔پاکستان میں تعینات کویت اور قطر کے سفیروں نے وزیراعظم شہباز شریف سے الگ الگ ملاقات کی۔کویتی سفیر نے وزیراعظم کو کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد کا خط پیش کیا جس میں امیر کویت کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرنے کا پیغام ہے۔قطر کے سفیر نے بھی وزیراعظم کو امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا خط پیش کیا اور اس میں بھی امیر قطر نے دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرنے کا پیغام دیا۔یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے سربراہان کب پاکستان کا دورہ کریں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You