اہم خبریںگجرات

گجرات پولیس کا چوروں اور ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری موسیٰ گینگ کے تین کارندے گرفتار

گجرات پولیس کا چوروں اور ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری موسیٰ گینگ کے تین کارندے گرفتار کر لیے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈ ی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیرقیادت گجرات پولیس کا ضلع بھر میں چوروں، ڈاکوؤں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ڈی ایس پی لالہ موسی سرکپ چوہدری محمد اکرم کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ انسپکٹر صغیر حسین نے عابد حسین Si اوردیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ خصوصی آپریشن کرتے ہوئے چوری اور رابری کی واردتوں میں مطلوب تین رکنی موسیٰ ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔محمد موسیٰ 2۔ سخید اللہ 3۔ عبدالواحد سکنائے چارسدہ شامل ہیں۔جن کے قبضہ سے مال مسروقہ 18ہزار روپے نقدی،5موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 2عدد پسٹل 30بور برآمد کر لیے ۔ جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You