سندھ

پاکستان کوسٹ گارڈز کی گوادر کے علاقے میرین ڈرائیو میں کارروائی

پاکستان کوسٹ گارڈز کی گوادر کے علاقے میرین ڈرائیو میں کارروائی*،

273کلوگرام اعلی کو الٹی کی منشیات برآمد*

کراچی(اسٹاف رپورٹ)

مورخہ 24مئی2024: پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ سمندر کے راستے بیش قیمت منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں سرچ آپریشن کرنے کے احکامات جاری کئے۔ علاقہ کمانڈرنے موبائل گشت پارٹیاں تشکیل دے کر مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کر دی،دوران سرچ جھنڈا پوسٹ(میرین ڈرائیو) میں کاروائی کرتے ہوئے مشکوک بوٹ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی *273 کلو گرام اعلی کوالٹی کی میتھ آئس برآمد کر لی گئی* ۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں *مالیت 54.3 ملین ڈالر* کے لگ بھگ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف ِ عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You