اہم خبریںپاکستان

کرغزستان سے 4 ہزار سے زائد طلبہ وطن واپس آئے، واپسی کا فیصلہ طلبہ کا ہوگا۔ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سے 4 ہزار سے زائد طلبہ وطن واپس آئے، واپسی کا فیصلہ طلبہ کا ہوگا۔ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سے صرف پاکستانی طلبہ واپس آئے جبکہ بھارت کے 19 ہزار سے زائد طلبہ کرغزستان میں اب بھی موجود ہیں۔ذرائع

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستانی طلبہ کو کرغزستان سے وطن واپس لانے کا  آپریشن مکمل ہوگیا۔ طلبہ کی واپسی کے آپریشن میں ساڑھے 4 ہزار طلبہ وطن واپس آئے جس کے اخراجات حکومت پاکستان نے برداشت کیے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق فیک نیوز پاکستانی طلبہ اور ان کے خاندانوں کو پریشان کیا، طلبہ کی درخواست پر انہیں وطن واپس لایا گیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کرغزستان واپس جانے کا فیصلہ طلبہ کا اپنا ہوگا،کرغزستان میں صورتحال معمول پر آچکی ہے، چاہتےہیں کہ آن لائن یا دیگر طریقوں سے طلبہ اپنی تعلیم جاری رکھیں۔ ذرائع کے مطابق کرغزستان سے صرف پاکستانی طلبہ واپس آئے جبکہ بھارت کے 19ہزار سے زائد طلبہ کرغزستان میں اب بھی موجود ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You