اہم خبریںپاکستان

بشکیک میں پاکستانی طلبہ پر حملےسوشل میڈیا پرجعلی مہم کا نتیجہ تھے۔سفیر کرغزستان

بشکیک میں پاکستانی طلبہ پر حملےسوشل میڈیا پرجعلی مہم کا نتیجہ تھے۔سفیر کرغزستان

بنیادی جھگڑا 13 مئی کو مصری اور کرغز طلبہ کے درمیان ہوا مگر کرغزستان میں کسی صورت ایسا واقعہ دوبارہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔اولان بیگ

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان میں تعینات کرغزستان کے سفیر اولان بیگ نے کہا ہے کہ بشکیک میں پاکستانی طلبہ پر حملے سوشل میڈیا پر جعلی مہم کا نتیجہ تھے۔غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرغزستان کے سفیر اولان بیگ نے کہا کہ کچھ شرپسند عناصر نے صرف پاکستانی طلبہ ہی کو نشانہ بنایا، ان شرپسند عناصر کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بنیادی جھگڑا 13 مئی کو مصری اور کرغز طلبہ کے درمیان ہوا مگر کرغزستان میں کسی صورت ایسا واقعہ دوبارہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔کرغز سفیر کا کہنا تھا کہ جھگڑے کی ویڈیوز چند کرغز شرپسندوں نے سوشل میڈیا پر ڈالیں، 18 مئی کو تقریباً 500 کرغز باشندوں نے غیرملکی طلبہ کے خلاف احتجاج کیا، ان مظاہرین میں غیرملکیوں سمیت کچھ شرپسند عناصر نے ہاسٹلز پر دھاوا بول دیا، یہ سب کچھ بہت افسوسناک تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You