اہم خبریںپاکستان

دوہری شہریت والے شخص کو جج تعینات کرنے پر پابندی کا آئینی ترمیمی بل جمع

دوہری شہریت والے شخص کو جج تعینات کرنے پر پابندی کا آئینی ترمیمی بل جمع۔

بل کے تحت دوہری شہریت کے حامل شخص کو سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کا جج تعینات کرنے پرپابندی ہوگی۔

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق دوہری شہریت والے شخص کو جج تعینات کرنے  پر  پابندی کا  آئینی ترمیمی بل قومی اسمبلی میں جمع کروادیا گیا۔جمعیت علماء اسلام (ف) کے رکن نور عالم خان نے نجی آئینی ترمیمی بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروایا۔بل کے تحت دوہری شہریت کے حامل شخص کو سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کا جج تعینات کرنے پر پابندی ہوگی،بل میں آئین کے آرٹیکل 177، 193 اور 208 میں ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔بل کے مطابق دوہری شہریت کا حامل شخص سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کا جج تعینات نہیں ہوگا، دوہری شہریت والے عدالتوں کے افسران اور ملازمین  بھی تعینات نہیں ہو سکیں گے۔بل کے متن کے مطابق جن ججز کی دوہری شہریت ہو وہ اپنے اصل ملک کے مفاد کو داؤ پر لگاتے ہیں، آئین کے تحت ججز کی ریاست سے وفاداری کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You