
*ریجن سرگودھا*
*ضلع خوشاب*
*پٹرولنگ پوسٹ منگوال*
*برآمدگی 36 کلوگرام چرس،،2 کلو 200 گرام افیون ،،گرفتاری و حوالگی ملزمان ANF ٹیم تھانہ اینٹی نارکوٹکس فورس میانوالی*
*جناب عالی*
امروز *سب انسپکٹر محمد عمران انچارج پٹرولنگ پوسٹ منگوال* معہ ٹیم نے دوران گشت و سپیشل چیکنگ ایک کار Gli نمبری Asf/219 برنگ سفید جو کہ للہ سے جانب خوشاب جا رہی تھی جسکو ڈرائیور *ذیشان افضل ولد محمد افضل* قوم مغل سکنہ فتح پورتحصیل کروڑ لعل عیسن ضلع لیہ باہمراہ فرنٹ سیٹ *محمد اجمل ولد محمد ارشد* قوم جٹ سکنہ فتح پور تحصیل کروڑ لعل عیسن ضلع لیہ چلا رھا تھا گاڑی متذکرہ بالا کی تلاشی لینے پر گاڑی کی پچھلی سیٹوں پر 03 عدد گٹو جن کو کھول کر چیک کرنے پر چرس اور افیون برآمد ہوئی جسکو باامداد ہمرائیاں فوری طور پر قبضہ میں لیا گیا جوکہ وزن کرنے پر *36 کلو گرام چرس اور 2 کلو 200 گرام افیون* تھی اس متعلق فوری طور پر افسران بالا اور تھانہ اینٹی نارکوٹکس فورس میانوالی اطلاع دی گئی جسکی اطلاع پاکر انسپکٹر SHOواجد حسین و انسپکٹر گوہر معہ ٹیمANF تھانہ میانوالی بسواری سرکاری گاڑی نمبری LEG.2149 موقع پر پہنچے حسب ضابطہ دونوں ملزمان معہ گاڑی متذکرہ بالا و 36 کلو گرام چرس اور 2 کلو 200 گرام افیون انسپکٹر SHO واجد حسین معہ ٹیم ANF تھانہ میانوالی کے حوالے کیے گئے مفصل رپورٹ الگ سے ارسال کی جائے گی
*رانا غلام مجتبیٰ*
*ڈی ایس پی/پی ایچ پی*
*ضلع خوشاب*
رپورٹ ۔راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب



