سندھ

پاکستان کوسٹ گارڈز کی انسداد منشیات اور اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں

پاکستان کوسٹ گارڈز کی انسداد منشیات اور اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں

کراچی(اسٹاف رپورٹ)

پاکستان کوسٹ گارڈز نےانسداد منشیات اوراینٹی اسمگلنگ مہم کے سلسلے میں ساحلی پٹی میں اسمگلنگ کی روک تھام میں اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کرتے ہوئے 5 تا11مئی2024 کے دوران بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء جس میں سپاری ،گٹکا، سگریٹ،غیرملکی کپڑااوردیگر متفرق سامان جس میں ڈیری مصنوعات، بیکری مصنوعات،غیر ملکی گروسری،کھانے کا رنگ، میک اپ کا سامان،چائنہ نمک،کوکنگ آئل، ممنوعہ ادویات ،غیر ملکی کراکری،الیکٹرانک آلات اورگاڑیوں کے اسپئیر پارٹس شامل ہیں کو ضبط کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 22 عددسپیڈ بوٹس اورمختلف قسم کی 05 عدد گاڑیاںبھی ضبط کی گئیں ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف ِعمل ہے اور اپنے فرائض ِ منصبی کی انجام دہی کے لیے کسی بھی قسم کے دباوٗ میں آئے بغیر اپنا کام جاری رکھتے ہوئے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You