اہم خبریںپاکستان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب منظور وٹو خاندان سمیت پیپلزپارٹی میں شامل

سابق وزیراعلیٰ پنجاب منظور وٹو خاندان سمیت پیپلزپارٹی میں شامل۔

ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے وٹو فیملی کو پیپلزپارٹی میں خوش آمدید کہا۔

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب منظور وٹو خاندان سمیت پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔ترجمان پی پی کے مطابق منظور وٹو نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں کیا۔
اس موقع پر راجہ پرویز اشرف،حسن مرتضیٰ، شہزاد سعید چیمہ اور چوہدری سجاد الحسن بھی موجود تھے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق اراکین قومی اسمبلی خرم وٹو اور روبینہ شاہین وٹو ، سابق رکن پنجاب اسمبلی معظم وٹو، جہاں آراء وٹو اور آمنہ قصوری بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوئیں۔ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے وٹو فیملی کو پیپلزپارٹی میں خوش آمدید کہا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You