اہم خبریںپنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کلینک آن وِہیلز منصوبے کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کلینک آن وِہیلز منصوبے کا افتتاح کردیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صحت کی سہولت عوام کی دہلیز پر لے کر جارہی ہے۔

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں کلینک آن وہیلز منصوبے کا افتتاح کردیا۔کلینک آن وہیلز میں میڈیکل ٹیسٹ، مفت ادویات اور اسکریننگ کی سہولت موجود ہو گی، 40 لاکھ افراد کلینک آن وہیلز سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کنٹینر صرف احتجاج کےلیے نہیں، علاج کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کو سیاہ دور سے نکال کر ترقی کی طرف لے جا رہے ہیں، پانچ سال نواز شریف اور شہباز شریف کی خدمت کو  الٹا کیا گیا، اسے سیدھا کررہےہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صحت کی سہولت عوام کی دہلیز پر لے کر جارہی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You