سندھ

میٹرک کے امتحانات میں 147امیدوار نقل میں ملوث پائے گئے

میٹرک کے امتحانات میں 147امیدوار نقل میں ملوث پائے گئے

6 امیدوار سے موبائل فون جبکہ اصل امیدوار کی جگہ4 امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے
لیاری میں بی ایف کبرول گورنمنٹ بوائز اسکول سے ایک امیدوار کاپی لے کر فرار

کراچی : (اسٹاف رپورٹ)
ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت سالانہ امتحانات جاری ہیں۔جمعہ کے روز صبح کی شفٹ میں دہم جماعت انگریزی(پرچہ دوم) اور دوپہر میں دہم جماعت کے علم شہریت (پرچہ اول)، علم بدن وحفظان صحت (پرچہ اول)، تاریخ ہند و پاکستان (پرچہ اول) غذا اور تغذیہ (نظری) (پرچہ اول)، کمپیوٹر اسٹیڈیز اختیاری (پرچہ اول) نظری ہوا آج صبح کی شفٹ میں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول بلاک 6گلشن اقبال، شاہین پبلک اسکول (بوائز) گلشن اقبال اور مونٹیسوری بوائز ہائر سیکنڈری اسکول گلشن اقبال امتحانی مراکز کے دورے کئے ان امتحانی مراکز پر کشادہ کمرے، پینے کے پانی اور اچھے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا،مختلف ویجلینس ٹیم اور بورڈ افسران نے کئی امتحانی مراکز کئے دورے کئے۔ آج بورڈ کے شکایتی سیل میں بورڈ کے افسران اور ویجلینس ٹیم نے 147 کیسز رپورٹ کئے جن میں 6موبائل فون بھی شامل ہیں جبکہ اصل امیدوار کی جگہ 4فرد بھی نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ تفصیلات کے مطابق بورڈکے حب آفیسر نے جی بی ایس ایس لیاری سے اصل امیدوار کی جگہ 1امیدوارپکڑاجبکہ 2 امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے اور1امیدوار کاپی لے کر فرار ہو گیا، ابراہیم علی بھائی گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول اورنگی ٹاؤن سے سینٹر سپرنٹنڈنٹ نے 2امیدوار،سیمول پبلک اسکول اورنگی ٹاؤن سے سینٹر سپرنٹنڈنٹ نے 2امیدوار، رخشندہ پبلک اسکول اورنگی ٹاؤن سے سینٹر سپرنٹنڈنٹ نے 3امیدوار، گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول ابراہیم حیدری گلشن حدید سے بورڈ کے حب آفیسر نے 7امیدواراور دی سرمد سیکنڈری اسکول گلشن حدید سے 7امیدوار، فیلکن گرامر اسکول ایف بی ایریا سے اصل امیدوار کی جگہ 1امیدوارپکڑا، ہل ٹاؤن پبلک اسکول قصبہ سے حب آفیسر نے 2امیدوار، نیشنل سیکنڈری اسکول منگھو پیر سے حب آفیسر نے 16امیدوار، اقبال پبلک اسکول نیو کراچی سے 2 امیدوار سے نقل کا مواد اور ایک عدد موبائل فون، دی اسٹینڈرڈ سیکنڈری اسکول نارتھ کراچی سے سینٹر سپرنٹنڈنٹ نے 1میدوار، ایس آر سیکنڈری اسکول شاہ فیصل کالونی سے حب آفیسر نے 2امیدوار، جی بی ایس ایس لیاری سے حب آفیسر نے 24امیدوار،گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول موسیٰ لین لیاری سے حب آفیسر نے 5 امیدوار سے نقل کا مواد اور موبائل فون برآمد، گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نمبرایک لیاری سے حب آفیسر نے 9 امیدوار، آفتاب انگلش ہائر سیکنڈری اسکول کورنگی سے سینٹر سپرنٹنڈنٹ نے 18 امیدوار، پرنس انگلش اسکول لانڈھی سے حب آفیسر نے 16امیدوار، اسی سینٹر سے ویجلینسر آفیسر نے بھی 10امیدواروں کو پکڑا، کے ایم سی الفتح بوائز سیکنڈری اسکول شیر شاہ سے حب آفیسر نے 5امیدوار، گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول جٹ لائن صدر سے ویجلینس ٹیم نے 1امیدوار اور محمد حسین گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول اورنگی ٹاؤن سے حب آفیسر نے 4 امیدواروں کو نقل کرتے ہوئے پکڑا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You