اہم خبریںپنجاب

پی ٹی آئی کے رہنما مذاکرات نہیں مقدمات سے نجات چاہتے ہیں۔عرفان صدیقی

پی ٹی آئی کے رہنما مذاکرات نہیں مقدمات سے نجات چاہتے ہیں۔عرفان صدیقی

پی ٹی ائی والے نجات دہندہ کی تلاش میں ہیں ہم مذاکرات کر سکتے ہیں نجات نہیں دلا سکتے۔پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر  عرفان صدیقی کا کہنا ہےکہ  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے  رہنما مذاکرات نہیں مقدمات  سے نجات  چاہتے ہیں، پی ٹی آئی والے نجات دہندہ کی تلاش میں ہیں، ہم مذاکرت کرسکتے ہیں نجات نہیں دلا سکتے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ  یہ ایوان میں کی گئی ان کی مذاکرات کی پیشکش کو نہیں سمجھ سکےکہ یہ کیا ہے، دو دن میں پی ٹی آئی کے پانچ مختلف مؤقف سامنے آئے ہیں، ایک فوج سے تو دوسرا سیاستدانوں سے مذاکرات کا کہتا ہے، تیسرا کہتا ہے ن لیگ، پی پی یا ایم کیو ایم سے بات نہیں ہوگی، یہ مذاکرات نہیں صرف مقدمات سے نجات چاہتے ہیں۔عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ  ہم سیاسی اور  معاشی امور سمیت ایوان کے معاملات پر بات کرنا  چاہتے ہیں،  حکومت بہترین چل رہی ہے اور  ان کے بغیر بھی چلےگی۔رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ حکومت بہترین چل رہی ہے اور  ان کے بغیر بھی بہترین چلے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You