اہم خبریںخیبرپختون خواہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے اثاثوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹس ہائیکورٹ میں چیلنج

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے اثاثوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹس ہائیکورٹ میں چیلنج۔

وزیر اعلی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈاپور نے سید سکندر حیات شاہ ایڈوکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کر دی۔

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اثاثوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹس پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نےسید سکندر حیات شاہ ایڈووکیٹ کی وساطت سےدرخواست دائرکردی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تمام اثاثے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیے گئے، ریٹرننگ آفیسر نے باریک بینی سےکاغذات کی جانچ پڑتال کی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہےکہ الیکشن ہوئے، علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ بن چکے، اب الیکشن کمیشن کے پاس کارروائی کا اختیار نہیں، کوئی متاثر ہو تو وہ الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرسکتا ہے۔درخواست گزار کے وکیل کے مطابق الیکشن کمیشن نے اثاثوں سے متعلق وزیراعلیٰ کو کل طلب کیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You