اہم خبریںپاکستان

پی ٹی آئی کا حامد خان کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا حامد خان کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ۔

حکومت شیرافضل مروت کو رکھنے یا لینےکوتیار نہیں تھی، حامدخان کو وکلاسیاست کا تجربہ ہے لیکن شیرافضل مروت کو سائیڈلائن نہیں کیا۔لطیف کھوسہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے سینیئر رہنما حامد خان کو پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا سے گفتگو میں رہنما پی ٹی آئی لطیف کھوسہ کا کہناتھاکہ پارٹی نے حامد خان کے تجربے کو دیکھتے ہوئے چیئرمین پی اےسی کیلئے نام تجویز کیا، پارٹی کی قیادت نے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت شیرافضل مروت کو رکھنے یا لینے کو تیار نہیں تھی، حکومت کا رویہ آپ نے دیکھا اس کے بعد نیا نام آیا ہے، حامد خان کو زیادہ مناسب سمجھا گیا اس لیے نام دیا گیا۔لطیف کھوسہ کا کہنا تھاکہ شیرافضل مروت کا سیاسی ورکرز کو اکٹھا کرنے میں کردار ہے، حامدخان کو وکلاسیاست کا تجربہ ہے لیکن شیر افضل مروت کو سائیڈ لائن نہیں کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ پارٹی کے کچھ رہنما عمران خان کو مجبور کر رہے تھے کہ شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نہ لگایا جائے اور کسی اور کا نام دیا جائے تاہم عمران خان نے ان کی چال الٹ دی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You