اہم خبریںپاکستان

وزیرِاعظم کو کویتی ہم منصب کا فون، پاکستان کیساتھ تعاون کے مزید فروغ کی خواہش کا اظہار

وزیرِاعظم کو کویتی ہم منصب کا فون، پاکستان کیساتھ تعاون کے مزید فروغ کی خواہش کا اظہار۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے عوام کی سلامتی اور خوشحالی کی دعا بھی کی۔

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیرِاعظم شہبازشریف کو کویت کے وزیراعظم شیخ محمد صباح السالم الصباح نے فون کر کے عید کی مبارکباد دی۔ کویتی وزیراعظم شیخ محمد صباح السالم الصباح نے پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کےساتھ تعاون کے مزید فروغ کی خواہش کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے عوام کی سلامتی اور خوشحالی کی دعا بھی کی، دونوں نے امت مسلمہ کے مابین بھائی چارے اور فلسطینی بہن بھائیوں پر جاری اسرائیلی ظلم کے خاتمے کی دعا بھی کی۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی مفید شراکت داری میں بدلنے کے عزم کا اعادہ کرنے کے ساتھ پاک کویت اقتصادی اور تجارتی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر روز دیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You