اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم کا چینی باشندوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اجلاسوں کا خود جائزہ لینے کا فیصلہ

وزیراعظم کا چینی باشندوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اجلاسوں کا خود جائزہ لینے کا فیصلہ۔

شہباز شریف نے سکیورٹی اداروں کو چینی باشندوں کی سکیورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت کی۔

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے چینی باشندوں کی سکیورٹی سے متعلق اجلاسوں کا ہرماہ خود جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم کی زیرصدارت امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیرداخلہ، سکیورٹی اداروں کے سربراہان اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں شہباز شریف کوملکی مجموعی امن وسلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے چینی باشندوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اجلاسوں کا ہرماہ خود جائزہ لینے کا فیصلہ کیا اور وزارت داخلہ کو صوبائی انسداد دہشتگردی محکموں سے تعاون بڑھانے کی ہدایت کی۔انہوں نے سکیورٹی اداروں کو چینی باشندوں کی سکیورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ سکیورٹی ایس او پیزکے باقاعدگی سے آڈٹ کیلئے جامع لائحہ عمل بنایا جائے۔ان کا کہناتھا کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اس کےخلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You