اہم خبریںپاکستان

وفاقی وزیر چوہدی سالک بشام حملے میں ہلاک چینی انجینیئرزکی میتیں لیکر چین پہنچ گئے

وفاقی وزیر چوہدی سالک بشام حملے میں ہلاک چینی انجینیئرزکی میتیں لیکر چین پہنچ گئے۔

چینی انجینیئرزکی میتیں پاکستان ائیرفورس کے طیارے سےچین کے شہر ووہان منتقل کی گئیں۔

اسلام آباد(نمائندہ فائزہ شاہ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی چوہدی سالک بشام خودکش حملے میں ہلاک ہونے والے چینی انجینیئرزکی میتیں لیکر چین پہنچ گئے۔چینی انجینیئرزکی  میتیں پاکستان ائیرفورس کے طیارے سےچین کے شہر ووہان منتقل کی گئیں۔ اس سے قبل بشام خودکش حملے میں ہلاک 5 چینی انجینیئرز کے لیےنورخان ائیربیس پرپھول رکھنےکی تقریب میں صدر پاکستان، وزیراعظم اور عسکری قیادت کی جانب سے پھول رکھے گئے اور 30 سیکنڈ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔واضح رہےکہ گزشتہ دنوں بشام میں گاڑی پر ہونے والے خودکش حملے میں 5 چینی انجینیئرز سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر تحقیقات کیلئے جوائنٹ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You