اہم خبریںکھیل

پی سی بی کی شاہین آفریدی کو کپتانی سے ہٹانے پر وضاحت

پی سی بی کی شاہین آفریدی کو کپتانی سے ہٹانے پر وضاحت۔

ایک اسٹریٹجک اقدام کے تحت کھلاڑیوں کی اعلی کارکردگی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ پی سی بی

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )  نے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو کپتانی سے ہٹانے کی وضاحت پیش کردیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق  پی سی بی نے شاہین آفریدی کی جگہ بابر اعظم کو کپتانی دیتے ہوئے کہا ہے کہ  ایک اسٹریٹجک اقدام کے تحت کھلاڑیوں کی اعلیٰ کارکردگی کو یقینی بنارہے ہیں، بورڈ نے وائٹ بال کی قیادت کو تبدیل کرکے شاہین آفریدی کی جگہ دوبارہ سے بابر اعظم کو بین الاقوامی کرکٹ میں شاندار بیٹنگ کے ریکارڈ  پرکپتان مقرر کیا ہے۔ترجمان پی سی بی نے کہا کہ شاہین آفریدی نے بلاشبہ خود کو ایک اسٹار فاسٹ بولر ثابت کیا ہے اور انہوں نے کئی برسوں سے پاکستان کے پیس اٹیک کی قیادت کی ہے ، پاکستان کرکٹ بورڈ ان کی بہترین کارکردگی کو برقرار رکھنے کے لیے آرام دینے کا سوچاہے۔خیال رہے کہ  بابر اعظم 2019 سے 2023 کے درمیان 43 ون ڈے اور 71 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی قیادت کر چکے ہیں،گزشتہ سال ورلڈکپ میں شکست کے بعد بابر اعظم کے کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You