انٹرنیشنلاہم خبریں

غزہ کو قحاط سے بچانے کیلئے زمینی راستے کھولنے ہونگے۔عالمی ادارہ صحت

غزہ کو قحاط سے بچانے کیلئے زمینی راستے کھولنے ہونگے۔عالمی ادارہ صحت

بھوک اور پیاس کی وجہ سے اب تک 27 فلسطنیوں کی ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں۔

جینوا(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا ہے کہ غزہ میں 24 لاکھ کی آبادی کو قحط سے بچانے کے لیے زمینی راستے کھولنا ہوں گے۔اقوام متحدہ کے مختلف ادارے چھ ماہ سے جاری جنگ اور اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث قحط سے خبردار کر رہے ہیں۔ بھوک اور پیاس کی وجہ سے اب تک 27 فلسطینیوں کی ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں۔تاہم عالمی سطح پر عوام میں رد عمل بڑھنے کے سبب کئی ملکوں نے فضائی اور بحری راستوں سے امدادی سامان کی غزہ میں ترسیل کی کوششیں شروع کی ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایدھانوم غیبرئیس نے بحری راستے سے امدادی سامان کی غزہ منتقلی کے اقدام اور کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں بے گھر اور بھوک سے مرنے کے خطرے سے دوچار فلسطینیوں کو قحط سے بچانے کے لیے زیادہ سے زیادہ زمینی راستے کھولنا ہی مسئلے کا حل ہو سکتا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You