انٹرنیشنلاہم خبریں

امریکی مخالفت کے باوجود رفاہ پر کنٹرول حاصل کریں گے۔اسرائیل

امریکی مخالفت کے باوجود رفاہ پر کنٹرول حاصل کریں گے۔اسرائیل

اگر امریکا سمیت پوری دنیا اسرائیل کیخلاف ہو جائے ہم پھر بھی جنگ جیتنے تک لڑیں گے۔وزیر اسٹریٹجک امور رون ڈرمر

تل ابیب(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسرائیل نے واضح کیا ہے کہ حماس کے 25 فیصد اصل جنگجو رفاہ میں ہیں، امریکا کی مخالفت کے باوجود رفاہ پر کنٹرول حاصل کریں گے۔اسرائیل کے اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈرمر نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ رفاہ کے حوالے سے امریکی فریق کے خیالات سنیں گے لیکن مصر کی سرحد پر واقع شہر رفاہ کو کنٹرول کیا جائے گا چاہے دونوں اتحادی کسی معاہدے پر پہنچیں یا نہیں، یہ ہر صورت ہو گا چاہے اسرائیل کو تنہا لڑنا پڑے، اگر امریکا سمیت پوری دنیا اسرائیل کیخلاف ہو جائے ہم پھر بھی جنگ جیتنے تک لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ حماس کو غزہ میں چھوڑنا پورے خطے سے اسرائیل پر لامتناہی حملوں کا باعث بنے گا یہی وجہ ہے کہ ان کو ہٹانے کا عزم اتنا مضبوط ہے چاہے اس سے امریکا کے ساتھ ممکنہ اختلافات پیدا ہوجائیں پھر بھی حماس کیخلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی۔اسرائیلی وزیر  نے کہا کہ رفاہ میں حماس کے 4  بریگیڈز برقرار ہیں جن کی حمایت غزہ کے دوسرے حصوں سے انخلا کرنے والے جنگجو کر رہے ہیں، حماس کی یہ طاقت جنگ سے پہلے کی طاقت کے 25 فیصد ہے، ہم ایک چوتھائی طاقت کو ایک جگہ پر نہیں چھوڑیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You