اہم خبریںپاکستان

حکمران اتحاد کو قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل ہو گئی

حکمران اتحاد کو قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل ہو گئی۔

قومی اسمبلی کے 336 رکنی ایوان میں دو تہائی اکثریت 224 ارکان پر بنتی ہے۔

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد حکمران اتحاد کو قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل ہو گئی۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں حکمران اتحاد کے ارکان کی مجموعی تعداد 230 ہو گئی ہے۔حکومتی اتحاد میں ن لیگ کے 123، پیپلز پارٹی کے 73، ایم کیو ایم پاکستان کے 22، ق لیگ کے 5، آئی پی پی کے 4، مسلم لیگ ضیا کا، بلوچستان عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کا ایک ایک رکن شامل ہے۔یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے 336 رکنی ایوان میں دو تہائی اکثریت 224 ارکان پر بنتی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You