چیف اکرام الدین کا شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

چیف اکرام الدین کا شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد۔
امید کرتے ہیں کہ نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف اٹلی میں مقیم اووسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ
اسلام آباد(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ میاں شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ نو منتخب وزیر اعظم میاں شہباز شریف بیرونی ممالک اور خاص کر اٹلی میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں اہم کردار ادا کرینگےکیونکہ بیرونی ممالک میں مقیم تارکین وطن پاکستان کا عظیم سرمایہ ہے اس لئے تارکین وطن کے مسائل و مشکلات پر بھرپور توجہ کی اشد ضرورت ہے تا کہ تارکین وطن کے مسائل و مشکلات بروقت حل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ تارکین وطن نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے جو قابل تعریف ہے۔



