
الیکشن کمیشن نے 11 گھنٹے کی تاخیر سے 9 فروری کی صبح چار بجے قومی اسمبلی کے پہلے سرکاری نتیجے کا اعلان کیا جس کے بعد سست روی سے نتائج آنا شروع ہوئے۔
اب سے کچھ دیر پہلے تک الیکشن کمیشن قومی اسمبلی کے 175 حلقوں کے رزلٹ کا اعلان کر چکا ہے۔
اب تک کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں نے 76، مسلم لیگ ن نے 50، جبکہ پیپلز پارٹی نے 40 نشستیں حاصل کی ہیں۔
مزید پڑھیں
سکرینیں، نعرے، تبصرے: نتائج کی مانیٹرنگ کیسے؟
الیکشن کے نتائج میں بہت تاخیر، ہمارے امیدوار بہتر دکھائی دے رہے ہیں: بلاول بھٹو
سرکاری نتائج کے اعلان سے قبل ہی مختلف سیاسی جماعتوں کا جشن
استحکام پاکستان پارٹی نے 2، بلوچستان نیشنل پارٹی نے ایک، جمعیت علمائے اسلام نے ایک، ایم کیو ایم (پاکستان) نے 5، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے ایک اور مسلم لیگ (ق) نے ایک نشت حاصل کی ہے۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار
پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ شاندانہ گلزار پشاور کے حلقہ این اے 30 سے 78971 ووٹ لے کر پہلے، جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے زین عمر ارباب 11854 ووٹ کے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 17 ایبٹ آباد سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ علی خان جدون 97,177 ووٹ کے کر فاتح قرار پائے اور مسلم لیگ ن کے محبت خان نے 44,522 ووٹ لیے۔
این اے 121 سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار وسیم قادر 78 ہزار آٹھ سو تین ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور مسلم لیگ ن کے روحیل اصغر 70 ہزار 5 سو 97 ووٹ لے کر ہار گئے۔
این اے 3 سوات تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سلیم رحمان 81 ہزار 411 ووٹ کے کر کامیاب ہوئے اور مسلم لیگ ن کے واجد علی خان 27 ہزار 161 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
مسلم لیگ ن کے امیدوار
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے لاہور کے حلقہ 123 سے 63 ہزار 953 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے اور آزاد امیدوار افضال عظیم نے 48 ہزار 486 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 58 چکوال سے مسلم لیگ ن کے طاہر اقبال ایک لاکھ 15 ہزار 974 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ آزاد امیدوار ایاز امیر ایک لاکھ دو ہزار 537 ووٹ کے دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 55 راولپنڈی سے ن لیگ کے ابرار احمد 78 ہزار 542 لے کر جیتے اور آزاد امیدوار راجہ بشارت نے 67 ہزار 101 لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔
این اے 59 چکوال سے مسلم لیگ ن کے سردارغلام عباس 141680 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، اور آزاد امیدوار رومان احمد 129716 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
لاہور حلقہ NA 118 سے حمزہ شہباز 5000 ووٹوں کی لیڈ سے جیت گئے۔۔ حمزہ کو 105000 اور عالیہ حمزہ ملک کو 100803 ووٹ پڑے
پیپلز پارٹی کے امیدوار
این اے 199 گھوٹکی سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے گوہر خان مہر ایک لاکھ 54 ہزار 832 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے عبدالقیوم نے 40 ہزار 204 ووٹ لیے۔
این اے 216 مٹیاری سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے مخدوم جمیل الزماں ایک لاکھ 24 ہزار 536 ووٹ کے لر جیتے اور مسلم لیگ ن کے بشیر احمد میمن نے 80 ہزار 439 ووٹ لیے۔
دیگر سیاسی جماعتیں
بلوچستان نیشنل پارٹی کے اختر مینگل نے حلقہ این اے 261 سے 3404 ووٹ لے کر پہلی، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیڑینز کے ثناللہ زہری نے 2871 ووٹ کے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔



