اہم خبریںپاکستان

یومِ کشمیر: صدر اور وزیراعظم کا کشمیریوں کی دلیرانہ جدوجہد پر خراج تحسین

یومِ کشمیر: صدر اور وزیراعظم کا کشمیریوں کی دلیرانہ جدوجہد پر خراج تحسین۔

جموں و کشمیر کا منصفانہ حل ہماری خارجہ پالیسی کا کلیدی ستون رہے گا۔صدر مملکت عارف علوی

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق صدر پاکستان، نگران وزیراعظم اور پاک فوج نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع  پر کشمیریوں کو ان کے عزم اور دلیرانہ جدوجہد پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔صدر پاکستان عارف علوی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر کا منصفانہ حل ہماری خارجہ پالیسی کا کلیدی ستون رہے گا، پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک حمایت جاری رکھے گا۔دوسری جانب نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد اور حتمی حل آزادانہ استصواب رائے سے کیا جائے گا، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کیاجانا چاہیے۔علاوہ ازیں آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ کشمیری عوام بہادری سے غیر انسانی لاک ڈاؤن کا مقابلہ کر رہے ہیں، کشمیر 1948 سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ایک طویل عرصے سے زیر التوا حل طلب مسئلہ ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ مسئلہ کشمیر عوام کی امنگوں اور حق خودارادیت کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، آزادی کی جرات مندانہ جدوجہد سے کامیابی کشمیری عوام کا مقدر ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You