
نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نجیب اللہ اغوا۔
نادرا کے افسر کے اغوا کا مقدمہ اسلام آباد پولیس نے تھانہ رمنا میں مغوی کے بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔
اسلام آباد(نمائندہ فائزہ شاہ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نجیب اللہ کو اسلام آباد میں اغواء کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نادرا کے افسر کے اغوا کا مقدمہ اسلام آباد پولیس نے تھانہ رمنا میں مغوی کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا ہے۔مدعی مقدمہ نے بتایا کہ ان کے بھائی گزشتہ رات 9 بجے گھر سے نکلے لیکن ابھی تک واپس نہیں آئے، نجیب اللہ نے انہیں فون بھی کیا تھا اور وہ آواز سے گھبرائے ہوئے محسوس ہو رہے تھے۔مغوی کے بھائی کا کہنا تھا کہ نجیب اللہ نے انہیں کال پر بتایا کہ ان کو کسی نے بٹھایا ہوا ہے اور پھر بھائی کا فون بند ہوگیا۔



