اہم خبریںپنجاب

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے ملتان یونیورسٹی سائنس و ٹیکنالوجی کا باضابطہ افتتاح کر دیا

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے ملتان یونیورسٹی سائنس و ٹیکنالوجی کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔

بلاشبہ ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنولوجی میں جدید علوم کی تعلیم و ریسرچ کی سہولتیں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔محسن نقوی

لاہور(نمائندہ کامران چوہدری)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے یونیورسٹی کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف شعبے دیکھے، فیکلٹی ممبران کا وزیراعلیٰ سے تعارف کرایا گیا۔انہوں نے ڈیجیٹل لائبریری اور ڈیجیٹل کلاس رومز کا معائنہ کیا اور گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے ویٹرنری سائنسز، فارما سائنسز اور دیگر علوم کے شعبوں کا دورہ کیا اور لیکچر رومز، ڈے کیئر سنٹر، کیفے ٹیریا و دیگر سیکشنز بھی دیکھے، نگران وزیراعلیٰ نے ٹیکنالوجی بیسڈ اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں یونیورسٹی کے کردار کو سراہا۔رپورٹس کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ بلاشبہ ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں جدید علوم کی تعلیم و ریسرچ کی سہولتیں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، یونیورسٹی کو نرسز کے داخلہ کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے.محسن نقوی نے کہا کہ نرسز کی ناصرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی بہت زیادہ ڈیمانڈ ہے، حکومت اس ضمن میں یونیورسٹی سے تعاون کے لئے تیار ہے، نجی شعبے میں ایسی سٹیٹ آف دی آرٹ یونیورسٹی کا قیام اعلی تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You