اہم خبریںپاکستان

الیکشن کمیشن کی 8 فروری کو لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد : لوڈشڈنگ کے باعث پولنگ کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا جس کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے واپڈا کو 8 فروری کو پولنگ کے دن لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے وزرات توانائی کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزرات توانائی ملک بھر میں اعلانیہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے گریزاں رہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل بھی متاثر ہو سکتا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You