انٹرنیشنلاہم خبریں

ترکیہ میں بس حادثے میں 6 افراد ہلاک، 33 زخمی

ترکیہ میں بس حادثے میں 6 افراد ہلاک، 33 زخمی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی کئی جنڈرمیری، فائر بریگیڈئر اور طبی ٹیمیں جائے وقوع پر روانہ کی گئیں۔

استنبول(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ترکیہ میں ایک بس حادثے میں 6 افراد ہلاک اور 33 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں بتایا کہ صبح ساڑھے پانچ بجے استنبول اور سینوپ کے درمیان سفر کرنے والی انٹرسٹی مسافر بس صوبے کستامونو کے علاقے میں سڑک پر پھسلن کی وجہ سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 33 دیگر زخمی ہو گئے.انہوں نے بتا یا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی کئی جنڈرمیری، فائر بریگیڈ اور طبی ٹیمیں جائے وقوع پر روانہ کی گئیں جنہوں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا تاہم زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔واضح رہے کہ ترک وزیر کے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو فوٹیج میں ایک بس کو برفیلی سڑک پر الٹتے دکھایا گیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You