اہم خبریںپاکستان

غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری

غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری۔

17 جنوری تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 70 ہزار 396 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔

اسلام آباد(نمائندہ فائزہ شاہ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 17 جنوری کو مزید 851 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 267مرد، 168خواتین اور 416 بچے شامل ہیں، افغانستان روانگی کیلئے 74گاڑیوں میں 104خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی۔
 تاہم سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 17 جنوری تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 70 ہزار 396 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔واضح رہے کہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جن کی وجہ سے اسمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You