
پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر عائشہ رجب بلوچ کا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنےکا اعلان۔
جتنی قربانی رجب بلوچ نے دی تاندلیانوالہ کے عوام جانتے ہیں۔سابق رکن قومی اسمبلی
فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مسلم لیگ ن کی سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ رجب بلوچ نے پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنےکا اعلان کردیا۔خیال رہے کہ ن لیگ نے تاندلیانوالہ کے حلقہ این اے97 سے عائشہ رجب کے دیور علی گوہر کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔
عائشہ رجب نے این اے 97 سےکاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ایک بیان میں عائشہ رجب کا کہنا تھا کہ جتنی قربانی رجب بلوچ نے دی تاندلیانوالہ کے عوام جانتے ہیں،لوگوں سے کیا وعدہ پورا کروں گی اور الیکشن میں حصہ لوں گی.



