اہم خبریںپاکستان

الیکشن میں فصلی بٹیروں کو عبرتناک شکست ہوگی: آصف زرداری

ملتان: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے ملتان سے روانگی سے قبل پیپلزپارٹی ملتان کے مقامی قائدین سے ملاقات کی۔

آصف زرداری سے ملاقات کے موقع پر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین اور ضلعی جنرل سیکرٹری راؤ ساجد علی نے سیف ذوالفقار تلواروں کا ماڈل پیش کیا، آصف علی زرداری نے مقامی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی طاقت سے 8 فروری کو کامیابی حاصل کرے گی۔

سابق صدر نے کہا کہ پارلیمنٹ کی مضبوطی میں ہی جمہوریت کی فتح ہے، بطور صدر پاکستان تمام اختیارات کو پارلیمنٹ کو دیکر عوامی راج کی بنیاد رکھی، فصلی بٹیرے الیکشن کے دنوں میں عوام کو بے وقوف بنانے آجاتے ہیں، فصلی بٹیروں کو اس بار عبرتناک شکست ہوگی۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمارا منشور مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ کرکے عوام کو خوشحال بنانا ہے، 26 جنوری کو میں اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملتان آئیں گے اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You