اہم خبریںپاکستان

سردار مہتاب عباسی کا ن لیگ چھوڑنے اور آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان

سردار مہتاب عباسی کا ن لیگ چھوڑنے اور آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان۔

خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ ن کا ڈھانچہ مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے، ن لیگ اب صرف پنجاب تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔سابق گورنر کے پی

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی نے مسلم لیگ ن سے 40 سالہ رفاقت ختم کر لی۔سردار مہتاب عباسی گزشتہ کافی عرصے سے مسلم لیگ ن کی قیادت سے خفا تھے اور انہوں نے رواں برس فروری میں مرکزی نائب صدر ن لیگ کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا

۔ سردار مہتاب خان عباسی نے آئندہ الیکشن آزاد حیثیت میں لڑنےکا اعلان کرتے ہوئے کہا آج لوگ کہتے ہیں ہمیں کسی اور نے جتوانا ہے۔ان کا کہنا تھا سب مل کر بیٹھیں اور انتقام کی کارروائی بند ہونی چاہیے، میرے نواز شریف کے ساتھ اصولی اختلاف ہیں، مریم نواز سے کوئی اختلاف نہیں لیکن سیاسی جماعتوں میں جمہوریت ہونی چاہیے۔سابق گورنر کے پی کا کہنا تھا خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ ن کا ڈھانچہ مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے، ن لیگ اب صرف پنجاب تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You