انٹرنیشنلاہم خبریں

آرمی چیف کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، کشمیر اور غزہ کی صورتحال پر گفتگو

آرمی چیف کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، کشمیر اور غزہ کی صورتحال پر گفتگو۔

کشمیر کا دیرینہ تنازع حل ہونے تک جنوبی ایشیا میں امن نہیں آسکتا، مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف اصولی ہے۔جنرل عاصم منیر

واشنٹگن(نمائندہ فضل خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جرل انتونیر گوتریس سے ملاقات کی جس میں انہوں نے مسئلہ کشمیر اور غزہ جنگ کی صورتحال پر گفتگو کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یو این سیکرٹری جنرل سے گفتگو میں خاص طور پر کشمیر اور غزہ کے جاری مسائل پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، کشمیر کا دیرینہ تنازع حل ہونے تک جنوبی ایشیا میں امن نہیں آسکتا۔جنرل عاصم نے جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کی یکطرفہ اور غیر قانونی بھارتی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یکطرفہ اور غیر قانونی بھارتی کوشش سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنے کا کہا.

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You