اہم خبریںپاکستان

آئی پی پی نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے فہرست ن لیگ کمیٹی کے حوالے کر دی

آئی پی پی نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے فہرست ن لیگ کمیٹی کے حوالے کر دی۔

کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں قومی اسمبلی کے حلقوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے مشاورت کی گئی۔

لاہور(نمائندہ کوثر بیگ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی)نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے فہرست مسلم لیگ ن کی کمیٹی کے حوالے کر دی۔تفصیلات کے مطابق ن لیگ اور آئی آئی پی کی کمیٹیوں کا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر مشترکہ اجلاس سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی رہائشگاہ پر ہوا جس میں ن لیگ کی طرف سے ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، عطا تارڑ، ملک احمد خان جب کہ آئی پی پی کے اسحاق خاکوانی، عون چودھری اور نعمان لنگڑیال شریک ہوئے۔کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں قومی اسمبلی کے حلقوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے مشاورت کی گئی جب کہ آئی پی پی نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے فہرست ن لیگ کی کمیٹی کے حوالے کر دی۔استحکام پاکستان پارٹی اور لیگی رہنمائوں نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے مختلف آپشنز پر غور کیا اوردونوں کمیٹیوں نے اس معاملے پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You