اہم خبریںپاکستان

الیکشن کمیشن کا انتخابات کیلئے رقم ریلیز نہ کرنے کے معاملے کا نوٹس۔سیکرٹری خزانہ طلب

الیکشن کمیشن کا انتخابات کیلئے رقم ریلیز نہ کرنے کے معاملے کا نوٹس۔سیکرٹری خزانہ طلب۔

راوں مالی سال کے بجٹ میں عام انتخابات کے لیے 42 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق الیکشن کمیشن نے فروری 2024 میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے فنڈز ریلیز نہ کرنے پر سیکرٹری خزانہ کو طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے بجٹ میں عام انتخابات کیلئے مختص رقم ریلیز نہ کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری خزانہ کو طلب کر لیا ہے۔راوں مالی سال کے بجٹ میں عام انتخابات کے لیے 42 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزارت خزانہ نے اب تک 10 ارب روپے الیکشن کمیشن کو مہیا کیے ہیں، بقیہ رقم کی فراہمی بغیر کسی معقول جواز کے تعطل کا شکار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کو فوری طور پر 17 ارب روپے درکار ہیں۔ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے رقم کی فراہمی سے متعلق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو بھی آگاہ کرنے کے فیصلہ کیا ہے، رقم فراہمی سے متعلق وزیراعظم کو آج تفصیلی خط بھی لکھا جا رہا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You