اہم خبریںپاکستان

نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ

نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ۔

وفاقی حکومت کے وکیل کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا۔

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا.جسٹس شاہد بلال حسن نے نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کا کہنا تھا نگران وزیراعظم کی تقرری 90 روز مکمل ہونے کے بعد غیر مؤثر ہو چکی، آئینی طور پر انوار الحق کاکڑ نگران وزیراعظم نہیں رہے لہٰذا عدالت نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کرے۔دوسری جانب وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے یا ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You