اہم خبریںپاکستان

ڈی آئی خان: ایف آئی اے انسپکٹر بن کر بھتہ وصول کرنیوالا پولیس کانسٹیبل گرفتار

ڈی آئی خان: ایف آئی اے انسپکٹر بن کر بھتہ وصول کرنیوالا پولیس کانسٹیبل گرفتار۔

ہیڈ کانسٹیبل انعام اللہ خود کو ایف آئی اے کا انسپکٹر ظاہر کر کے بھتہ وصول کرتا تھا۔ایف آئی اے

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث ہیڈ کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے مطابق ہیڈکانسٹیبل انعام اللہ خود کو ایف آئی اے کا انسپکٹر ظاہر کر کے بھتہ وصول کرتا تھا۔ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم نے متعدد ٹریول ایجنسیز کو دھمکیاں دے کر بھتہ وصول کیا جبکہ ملزم نے پیٹرول اور ڈیزل ایجنسیوں سے بھی بھتے کے نام پر بھاری رقوم وصول کی۔ ایف آئی اےکے مطابق ملزم سے افغان سیٹیزن کارڈ اور ایف آئی اے کا جعلی کارڈ بھی برآمد کیا گیا ہے، ملزم کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر  دی گئی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You