اہم خبریںپاکستان

سابق اٹارنی جنرل شاہ خاور پی سی بی کے چیف الیکشن کمشنر تعینات

سابق اٹارنی جنرل شاہ خاور پی سی بی کے چیف الیکشن کمشنر تعینات۔

شاہ خاور ایڈووکیٹ کو پی سی بی کے الیکشن کروانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔اعلامیہ وزارت بین الصوبائی رابطہ

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق اٹارنی جنرل اور سپریم کورٹ کے وکیل شاہ خاور ایڈووکیٹ کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا چیف الیکشن کمشنر تعینات کر دیا گیا۔وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شاہ خاور کو 10 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر 3 ماہ کیلئے پی سی بی کا چیف الیکشن کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق شاہ خاور کو 4 فروری 2024 سے قبل پی سی بی کے الیکشن کروانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، شاہ خاور کو ریجنز اور پی سی بی کے چیئرمین کے الیکشن کروانے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔خیال رہے کہ اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات عبوری مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف دیکھ رہے ہیں جن کی مدت میں رواں ماہ ہی نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے توسیع کی تھی۔ 

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You