اہم خبریںخیبرپختون خواہ

پاکستان بارڈر مینجمنٹ حکام اور افغان بارڈر آفیشلز کی فلیگ شپ میٹنگ

کوئٹہ: نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کے مطابق پاکستان بارڈر مینجمنٹ حکام اور افغانستان کے بارڈر آفیشلز کے درمیان ایک فلیگ شپ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں بارڈر مینجمنٹ کے معاملات زیر غور لائے گئے۔

پاکستان کی جانب سے نمائندگی ڈپٹی کمشنر چمن راجہ اطہر عباس نے کی، فلیگ شپ میٹنگ میں غیر قانونی افغان مہاجرین کے انخلاء کے حوالے سے سہولیات پر بات چیت کی گئی۔

جان اچکزئی کے مطابق بارڈر پر آمدورفت اور مریضوں کو درپیش مشکلات پر میٹنگ میں بات چیت ہوئی، میٹنگ میں ون ڈاکیومنٹ رجیم اور لوکل کمیونٹیز کے مسائل کے حل کے لئے مشاورت کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر چمن نے لوکل کمیونٹیز کے مسائلِ کے موثر حل کے لئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You