اہم خبریںپاکستان

محمود احمد ساغر کی عظمی گل حمید اور کنول حیات سے ملاقات

محمود احمد ساغر کی عظمی گل حمید اور کنول حیات سے ملاقات۔

واضح رہے کہ ملاقات میں مسئلہ کشمیر اور کشمیری عوام کو درپیش مسائل پر خصوصی بات چیت ہوئی۔

اسلام آباد( نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جماعتی حریت کانفرنس ازاد جموں کشمیر و پاکستان کے کنوینر محمود احمد ساغر کی قیادت میں عظمی گل حمید اور کنول حیات کشمیری سے ملاقات جس میں مسلہ کشمیر پر تفصیلی گفتگو ہوٸی عظمی گل حمید نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیری عوام کو اُن کا حق خودارادیت دلوانے کے لئے اقوام عالم اپنا کردار ادا کریں۔ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں میں مضمر ہے۔اقوام متحدہ کی کشمیر پر قراردادیں اب بھی موثر ہیں اور اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہیں۔کنوینر محمود احمد ساغر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی عروج پر ہے بھارت نے 05اگست2019ء کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پرڈیموگرافک تبدیلیاں شروع کر دیں ہیں جبکہ اسی طرح وہاں کی حلقہ بندیاں بھی تبدیل کی جا رہی ہی ہے جس سے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو ختم اور مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کرنا چاہتا ہے۔ اس نے مزید کہا کہ عظمی گل حمید بھی مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے میں اپنا ایک بہتر کردار ادا کر سکتی ہیں۔لہذا ہم سب کو مل کر مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ وفد میں شامل غلام محمد صفی، جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین،سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی،سناوالہ ذار، زاہد اشرف، گلشن احمد شامل تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You