اہم خبریںپاکستان

الیکشن کمیشن کا قومی میڈیا کے لئے 17 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری

الیکشن کمیشن کا قومی میڈیا کے لئے 17 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری۔

جس میں پرنٹ، الیکٹرونک، ڈیجیٹل میڈیا اور سوشل میڈیا انفلونسرز شامل ہیں۔

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی میڈیا کے لئے 17 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔جس میں پرنٹ، الیکٹرانک، ڈیجیٹل میڈیا اور سوشل میڈیا انفلونسرز شامل ہیں، خلاف ورزی پر صحافی یا میڈیا ادارے کی ایکریڈیشن ختم کی جا سکتی ہے۔قومی میڈیا پاکستان کے نظریات، خودمختاری، سکیورٹی، عدلیہ اور اداروں کے خلاف رائے کی عکاسی نہیں کرے گا اور ایسے بیانات جن سے قومی اتحاد، امن کا خطرہ ہو نشر نہیں کیا جائے گا۔ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی ایسا مواد شامل نہیں ہوگا، جو کسی سیاسی جماعت مذہب، برادری کی بنیاد پر ذاتی حملہ ہو، ایک امیدوار کے دوسرے امیدوار پر الزام پر دونوں اطراف سے بیان اور تصدیق کی جائے گی۔پیمرا، پی ٹی اے، پی آئی ڈی،وزارت اطلاعات کا سائیبر ڈیجیٹل ونگ کوریج مانیٹرکرے گا، امیداور ادائیگی کی تفصیلات پولنگ ڈے کے 10 دن کے اندر دے گا اور قانون نافذ کرنے والے ادارے میڈیا نمائندوں اور ہائوسز کو تحفظ فراہم کریں گے۔قومی خزانہ سے کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی مہم نہیں چلائی جائے گی، ووٹرز کی آگاہی کے پروگرام چلائے جائیں گے، الیکشن کے دن سے 48 گھنٹے قبل الیکشن میڈیا مہم ختم کر دی جائے گی، الیکشن عمل میں رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔انٹرنس ایگزٹ پولز، پولنگ سٹیشن یا حلقے میں سروے سے اجتناب کیا جائے گا، صرف تسلیم شدہ میڈیا نمائندگان پولنگ عمل کی ویڈیو بنانے پولنگ سٹیشن میں داخل ہوں گے، میڈیا نمائندگان گنتی کا بغیر کیمرا کے مشاہدہ کریں گے۔
میڈیا نمائندگان الیکشن سے قبل، دوران یا بعد میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے، پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے تک نتیجہ نشر نہیں کیا جائے گا۔نتائج نشر کرتے وقت بتایا جائے گا کہ یہ غیر سرکاری، نامکمل نتائج ہیں، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر صحافی یا امیڈیا ادارے کی ایکریڈیشن ختم کی جا سکتی ہے.

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You