اہم خبریںپاکستان

یورپی ارکان پارلیمنٹ کا جی ایس پی پلس اسکیم کو مزید 4 سال توسیع دینے کا فیصلہ

یورپی ارکان پارلیمنٹ کا جی ایس پی پلس اسکیم کو مزید 4 سال توسیع دینے کا فیصلہ۔

پاکستان کیلئے موجودہ جی ایس پی پلس کی سہولت دسمبر 2023 میں ختم ہونی ہے جس پر یورپی ارکان پارلیمنٹ نے2027 تک توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔گوہر اعجاز

اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق یورپی ارکان پارلیمنٹ نے جی ایس پی پلس اسکیم کو مزید 4 سال توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا۔نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان کیلئے موجودہ جی ایس پی پلس کی سہولت دسمبر 2023 میں ختم ہونی ہے جس پر یورپی ارکان پارلیمنٹ نے2027 تک توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔اسی حوالے سے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا نے بھی جی ایس پی پلس اسکیم میں توسیع پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 2023 کے اختتام پر فیصلے کے بجائے پہلے ہی توسیع کی تجویز دے دی گئی ہے، توسیع کا تعلق پاکستان کی کارکردگی یا کسی اور رکن ملک سے نہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You