اہم خبریںپاکستان

چیف جسٹس نے عدالت کا وقت ضائع کرنے پر وکیل کو جرمانہ کر دیا

اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل کو 5 ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے پراپرٹی کیس میں عدالت کا وقت ضائع کرنے پر وکیل کو پانچ ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، جرمانے کی رقم فلاحی ادارے میں جمع کروائی جائے گی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو مس لیڈ کرنے کی کوشش کی،’آپ کے اس عمل سے عدالت کو آپ پر اعتبار نہیں رہا‘۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا مزید کہنا تھا کہ جرمانے کی رقم اپنی مرضی کے خیراتی ادارے میں جمع کرا کے رسید پیش کریں

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You