اہم خبریںپاکستان

جڑانوالہ واقعے میں ملوث لوگوں کو سزائیں ہوں گی: نگراں وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد: نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ جڑانوالہ واقعے میں ملوث لوگوں کو سزائیں ہوں گی۔

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جڑانوالہ والے واقعات اچانک رونما نہیں ہوتے، اس کی ایک تاریخ ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں عدم اعتماد کا کلچر ایک دن میں نہ پیدا ہوا ہے نہ ختم ہو گا۔

بٹگرام کے چیئر لفٹ واقعہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے پیشہ وارانہ انداز میں بہادری سے بچوں کو ریسکیو کیا، مقامی لوگوں نے بھی بہادری کا مظاہرہ کیا اور بچوں کو ریسکیو کر لیا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم کو مقامی نوجوانوں کی بہادری کا ادراک ہے، انوار الحق کاکڑ مقامی نوجوانوں کی خدمات کا اعتراف کریں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You