اہم خبریںپاکستان

حکومت کا بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صوبوں کی ملکیت میں دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: نگران وزیرعظم نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو صوبوں کی ملکیت میں دینے کے لیے سمری وفاقی کابینہ کو بھیجنے کی منظوری دے دی۔

نگران وفاقی حکومت نے بجلی کی فروخت، تقسیم اور ٹیرف کا موجودہ نظام ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلے کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا یکساں ٹیرف ختم، بجلی کے ریٹ اور سبسڈی کی ذمہ داری صوبوں کو منتقل کی جائے گی۔

حکومت نے حیدر آباد اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی سندھ کی ملکیت میں دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کوئٹہ الیکٹرک کمپنی بلوچستان کی ملکیت میں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں 182 ارب کمی لانے کا پلان منظور

لاہور، گوجرنوالہ، فیصل آباد اور ملتان الیکٹرک سپلائی کی ملکیت پنجاب کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی ملکیت پنجاب اور وفاق کی مشترکہ طور پر ہو گی، پشاور اور ٹرائبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنی کے پی کی ملکیت میں دی جائے گی۔

دستاویز کے مطابق تقسیم کار کمپنیوں کو صوبوں کے حوالے کرنے کا پالیسی فریم ورک تیار کر لیا گیا ہے، بجلی چوری، عدم وصولیوں کے باعث قومی خزانہ بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں رہا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You