
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 696 شخصیات کو سول اعزازات سے نوازنے کی منظوری دے دی۔
مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی پر397 شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا جائے گا، کووڈ 19 وبا کے 299 شہداء کو بھی سول اعزازات دیئے جائیں گے۔
سول اعزازات عطا کرنے کی تقریب 23 مارچ 2024 کو ہو گی۔
گزشتہ سال بھی 200 سے زائد شخصیات کو صحت، تعلیم، ادب، صحافت، فنون لطیفہ اور انسداد دہشتگردی سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر سول اعزازات سے نوازا گیا تھا۔



