
راولپنڈی : ایم ڈی پاکستان بیت المال عامر فدا پراچہ کی راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں آمد تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر فیصل خان نیازی نے گزشتہ روز ایم ڈی پاکستان بیت المال عامر فدا پراچہ کو ڈسٹرکٹ بار کا دورہ کرنے کی دعوت دی جو قبول کر لی گئی عامر فدا پراچہ کی بارآمد کے موقع پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا قائد اعظم ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ڈسٹرکٹ بار کے سیکرٹری جنرل راجہ محمد علی نے تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع کیا اس موقع پر وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔وکلا سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایم ڈی پاکستان بیت المال عامر فدا پراچہ نے کہا کہ راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار کا حصہ ہونے پر فخر ہے میرے دروازے سب کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں خصوصا وکلا برادری کے لیے اللہ تعالی نے مجھے جو ذمہ داری دی ہے اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہوں اورآپ سب کی دعاؤں سے اللہ تعالی مجھے کامیاب کرے گا میں صدر بار فیصل خان نیازی اور جنرل سیکرٹری راجہ محمد علی کا تہ دل سے شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے مجھے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار میں آنے کی دعوت دی آخر میں صدر راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار فیصل خان نیازی نے ایم ڈی بیت المال عامر فدا پراچہ کی کوششوں کو سرہاتے ہوئے کہا کہ وکلا برادری میں سے جس کو بھی کبھی ہائی پروفائل پر کام کرنے کا موقع ملتا ہے تو وہ اس کو بہت اچھے انداز سے کرتے ہیں اور اپنی ذمہ داری کو بخوبی طریقے سے سرانجام دیتے ہیں عامر فدا پراچہ ایک سیاسی گھرانے کے چشم و چراغ اور وکلا برادری کا حصہ ہے ان سے جب بھی کسی کام کے سلسلے میں گزارش کی ہے انہوں نے بلا تفریق اس کام کو ترجیحی بنیادوں پر کیا ہے میں اپنے تمام عہدیداران کی اور راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار کی تمام وکلاء برادری کی طرف سے راولپنڈی بار میں آنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ پاک ان کو جو ذمہ داری ملی ہے اس میں کامیابی کے ساتھ سرخرو کرے تقریب کیاآخر میں صدر بار فیصل خان نیازی اور جنرل سیکرٹری راجہ محمد علی،نائب صدر شاہد حمید بھٹی،جوائنٹ سیکرٹری ملک تجمل جاوید،سردار عبدالرازق اور سعید یوسف خان نے پھولوں کے ساتھ شیلڈ پیش کی



