اہم خبریںپاکستان

بڑھتی آبادی قومی منصوبوں کو متاثر کرتی ہے: شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بڑھتی آبادی قومی منصوبوں کو متاثر کرتی ہے۔

آبادی کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ بڑھتی آبادی اور دستیاب وسائل کی ضروریات میں وسیع تفاوت پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ برداریوں اور لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے مثبت پالیسی اقدامات کی ضرورت پر توجہ دینا ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: زراعت کے شعبے میں بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کیلئے کوشاں ہیں: وزیراعظم

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آبادی اور دستیاب وسائل کے درمیان توازن رکھنا ہو گا، آبادی اور وسائل میں توازن قائم کرنا لاکھوں لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اہم ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You