اہم خبریںپاکستان

سعودی عرب نے سٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر منتقل کر دیئے: اسحاق ڈار

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا کہنا ہے کہ دوست ملک سعودی عرب نے سٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر منتقل کر دیئے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ سٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں کریڈٹ آچکا ہے، وزیراعظم، آرمی چیف اور اپنی طرف سے سعودی عرب کی لیڈر شپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سعودی عرب ہر موقع پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے، سعودیہ حقیقی بھائی کی طرح اپنا کردار ادا کرتا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں مزید اچھی ڈویلپمنٹ ہوں گی، پاکستان کے معاملات استحکام کی طرف آ چکے ہیں، مستقبل میں معاشی معاملات مزید بہتری کی طرف جائیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You